نئی دلی: امریکا اور بھارت دونوں ممالک کے درمیان ملٹری لاجسٹک میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ نئی دلی میں بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکرسے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اصولی طور پر لاجسٹک شیئرنگ کا معاہدہ طے پا گیا ہے تاہم ابھی اس پر دستخط ہونا باقی ہیں جب کہ اس کے لیے معاہدے کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی زمینی، فضائی اوربحری بیس کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کرسکیں گے۔ عسکری تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت جنوبی سمندر اور بحر ہند میں چین کی بڑھتی ہوئی بحری قوت سے بھی خائف ہے اور معاہدے کا ایک مقصد چین کے مقابلے میں فوجی قوت میں اضافہ کرنا بھی ہے۔

کراچی:  پاکستان اسٹاک ایکس چینج منگل کو اگرچہ مندی سے نکل آئی تاہم سیاسی عدم استحکام کے باعث وقفے وقفے سے فروخت کے باعث مارکیٹ اتارچڑھاؤ کی زد میں اور تیزی محدود رہی مگر 33600 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی لیکن حصص کی مالیت میں10 ارب58 کروڑ2 لاکھ71 ہزار913 روپے کی کمی ہوئی البتہ 49.85 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ غیریقینی سیاسی حالات کی وجہ سے وجہ سے سرمایہ کاری کے بیشترشعبے سائیڈ لائن رہے جبکہ کچھ شعبوں نے نئی سرمایہ کاری کے بجائے وقفے وقفے سے حصص کی آف لوڈنگ کو ترجیح دی تاہم اس دوران بینکنگ، سیمنٹ، آٹوموٹیو اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں ہونے والی خریداری سرگرمیوں نے مارکیٹ کو استحکام دیا جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پاورسیکٹر کے منصوبوں کے لیے25 ارب روپے کے فنڈکی منظوری اورخام تیل کی عالمی قیمت بڑھ کر40 ڈالر فی بیرل پر پہنچنے کی اطلاع پراختتامی لمحات میں انرجی سیکٹر میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے آل شیئرانڈیکس کے علاوہ دیگر تمام مارکیٹ انڈیکسز میں اضافہ ہوا۔

تبصرے بند ہیں.