چین کا پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات اور امن کوششوں کا خیرمقدم

چین نے نیویارک میں پاک بھارت ملاقات کا خیر مقدم کیا اور ساتھ ہی امن کوششوں میں اپنے تعاون کا بھی یقین دلایا ہے۔ بیجنگ میں چینی دفترخارجہ کے ترجمان ہونگ لی کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت جنوبی ایشیا کے اہم ملک ہیں۔ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات ضروری ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ چین دونوں ملکوں کا پڑوسی ہونے کی حیثٰیت سے بہتر تعلقات کی کوششوں کا خیرمقدم اور حمایت کرتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.