جنگ زندہ شام میں سیاحت کےفروغ کیلئےمحکمہ متحرک ہوگیا

جنگ سے خوفزدہ سیاحوں کو شام تک کھینچ لانے کیلئے محکمہ سیاحت حرکت میں آگیا۔ دمشق ٹورازم فیسٹول میں ثقافت کے مظاہرے کیے گئے۔ بیرونی مداخلت کے خدشات چھٹتے ہی دمشق حکومت کا شعبہ سیاحت حرکت میں آگیا۔ سیاحوں کو شام تک کھینچنے کیلئے فنکاروں نے تین روزہ میلہ لگالیا۔ ایک فنکار نے تو کلاشنکوف پر ہی تار کس دئیے اور سُر چھیڑ دئیے۔ اس میلے میں فنی نمونے اور فن پارے بھی آنے والوں کی دلچسپیاں سمیٹ رہے ہیں۔ جنگ زدہ ملک میں تفریح کے یہ انوکھے رنگ دمشق کی دوسری تصویر پیش کررہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.