چین میں دنیا کا سب سے بڑٓا شاپنگ مال کھل گیا

چین کے جنوبی صوبے ہینان کے شہر سانیا میں میں دنیا کے سب سے بڑے شاپنگ مال نے کام شروع کر دیا ہے۔ پچاس کروڑ پاؤنڈ کی لاگت سے بنے اس شاپنگ مال میں ایک بار آٹھ سو پاؤنڈ تک کی خریداری کی حد ہے۔

سانیا) دنیا کے سب سے بڑے مال میں مشہور برانڈز نے اپنے سٹور بنا رکھے ہیں۔ زیورات ، پرفیوم ، ملبوسات ، گھڑیاں ، خواتین کے ہینڈ بیگز اور ان کی دلچسپی کی کئی اشیاء فروخت کی جاتی ہیں۔ مال کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہاں دنیا کے تین سو مشہور برانڈز نے اپنے شو روم بنائے ہیں۔ یہ مال دس لاکھ مربع فٹ رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے ، جس کی خوبصورتی دیکھنے والوں کومسحور کرتی ہے۔ محکمہ سیاحت کو توقع ہے کہ اس برس چار کروڑسیاح ہینان آئیں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.