ہنڈرڈ انڈیکس 766 پوائنٹس اضافے سے 29 ہزار 260 پر بند

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور ملکی حالات میں بہتری کی توقعات کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں سات سو چھیاسٹھ پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کراچی: () مارکیٹ کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی گئی ۔ ملکی سرمایہ کاروں کے علاوہ غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی خریداری کا رجحان رہا۔ کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس انتیس ہزار دو سو ساٹھ پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر بیس کروڑ چھیاسی لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ –

تبصرے بند ہیں.