شنگھائی: چین میں 3 ججز کو جسم فروش خواتین کے ساتھ تعلقات رکھنے پر کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا گیا جب کہ ایک کو 2 سال کے لئے زیرنگرانی رکھا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک شخص نے گزشتہ ہفتے اپنے بلاگ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ 4 ججوں سمیت 5 افسران نے ایک ہوٹل کے کمرے میں کچھ جسم فروش خواتین کے ساتھ داخل ہوتے دکھایا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے کمیشن نے تحقیقات کے بعد تصدیق کی ہے کہ سرکاری کمپنی کے 4 ججز اور ایک افسر نے گزشتہ ماہ ایک ہوٹل میں طوائفوں کے ساتھ اپنے کمرے میں وقت گزارا۔ ڈسپلینری کمیشن کےحکام کا کہنا ہے کہ شنگھائی ہائیر پیپلز کورٹ کے چیف اور ڈپٹی چیف ججز، کورٹ کے ڈسپلین انسپیکشن کمیشن کے ڈپٹی چیف کو کمیونسٹ پارٹی سے برطرف کر دیا گیا جب کہ الزامات ثابت نہ ہونے پر کورٹ نمبر 5 کے ڈپٹی چیف جج کو 2 سال کے لئے زیرنگرانی رکھا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.