چین: بارش، طوفان و سیلاب نے تباہی مچا دی

بیجنگ: چین میں موسلا دھاربارش اور طوفان کے باعث ملک کے مشرقی اور وسطی حصے میں تباہی آگئی۔ سیلاب سے متعدد مکانات اور اسکول زیر آب آگئے۔ مٹی کے تودے گرنے سے دس افراد زخمی اور متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔ چین کے صوبے جیانگ زی میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی۔ ملک کے وسطی حصے میں تراسی ملی میٹر برسات ریکارڈ کی گئی۔ برساتی پانی مکانوں اور اسکولوں کی عمارتوں میں داخل ہوگیا۔ علاقے کے سولہ سو اسکولوں کے بچوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چین کے ہبوئی صوبے میں بھی بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے۔ دوسری جانب تیانامن میں طوفان نے تباہی مچادی۔ مٹی کے تودے گرنے سے دس افراد زخمی اور بیس مکانات منہدم ہوگئے۔ بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہونے سے شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے تک شدید بارشوں اور طوفانوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.