چین اور بھارت میں سرحدی تنازعے پر کئی روز سے جاری کشیدگی میں کمی آ گئی ہے اور دونوں ممالک نے سرحدی علاقے سے فوجیں ہٹانے پر اتفاق کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور چین نے ہمالیہ کے متنازع سرحدی علاقے سے اپنے فوجی پیچھے ہٹانا شروع کردیے ہیں۔ جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تناو میں کمی ہوئی ہے۔ چین اور بھارت میں پچاس سال سے سرحدی تنازع ہے اور گزشتہ ہفتوں سے دونوں ملکوں کی فوج یہاں آمنے سامنے تھیں۔ ایک بھارتی اہلکار کے مطابق فوجیں دونوں ملکوں کے سرحدی کمانڈوروں کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے تحت ہٹائی جارہی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.