چیمپئنز ٹرافی ہاکی ، انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو 2-8 سے شکست

قومی ٹیم کا دفاع بری طرح ناکام ، کوئی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکا

بھوبنیشور : چمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ، انگلینڈ کی ٹیم نے 8 گول سکور کئے جبکہ اس کے مقابلے میں گرین شرٹس نے صرف دو گول سکور کئے ، انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول 15 ویں منٹ میں ، دوسرا 17 تیسرا 19 ،چوتھا 24 ، پانچواں 26 ، چھٹا 45 اور ساتواں 48 ویں منٹ میں سکور کیا گیا ، گرین شرٹس کی یہ اس ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری شکست ہے ، کل کھیلے گئے میچ میں بیلجئم کی ٹیم نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی ۔

تبصرے بند ہیں.