فری سٹائل سنو بورڈنگ ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کر لی

خواتین کے مقابلوں میں کینیڈا کی میریلی تھامپسن نے کمال مہارت کا مظاہرہ کر کے سب سے پہلے فنش لائن پار کی

کولاراڈو : امریکہ میں فری سٹائل سنو بورڈنگ کے مقابلوں میں کینیڈا اور آسٹریلیا کے شرکاء نے کامیابی حاصل کی ۔ امریکی ریاست کولاراڈو میں فری سٹائل سنو بورڈنگ مقابلوں میں سنو بورڈرز نے خوب جوش دکھایا ۔ خواتین مقابلوں میں کینیڈا کی میریلی تھامپسن نے مہارت دکھا کر سب سے پہلے فنش لائن کراس کی ۔ ان کی ہم وطن ساتھی جورجیا سمرلنگ دوسرے نمبر پر رہیں ۔ مینز ایونٹ میں آسٹریلیا کے تھامس زینگرل نے میدان مارا ۔ جبکہ سویڈن کے نوربرگ اوہلینگ کی دوسری پوزیشن رہی ۔

تبصرے بند ہیں.