پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون آج کھیلا جائے گا

یونس خان کی واپسی سے اعتماد میں اضافہ ہوا: مصباح ، ون ڈے سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنا چاہتے ہیں :کین ولیمسن

شارجہ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میچ کے لیے آج دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی ، قومی شاہین سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے بے چین ہیں ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دبئی میں شروع ہونے والی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز سے آئندہ سال شیڈول ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کریں گی ۔ افتتاحی ون ڈے پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے کھیلا جائے گا ۔ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے سیریز کی جیت کا عزم لیے دونوں ٹیموں نے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے قائد مصباح الحق نے تجربہ کار بلے باز یونس خان کی واپسی پر بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے ٹیم کو خاطر خواہ فائدہ پہنچے گا ۔ نیوزی لینڈ کے قائم مقام کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں کم بیک سے اعتماد میں اضافہ ہوا ، جس کو آگے لے کر چلتے ہوئے ون ڈے سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنا چاہتے ہیں ۔ اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز برابر رہی ۔ –

تبصرے بند ہیں.