چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں کے کے آر نے چنائی سپر کنگز کو ہرا دی

بھارت میں ہو رہی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرز نے چنائے سپر کنگز کو تین وکٹوں سے ہرا دیا۔ چنائے نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں پر 157 رنز بنائے ، کولکتہ نے سات وکٹ پو ہدف پورا کیا۔ 

حیدرآباد (نیٹ نیوز) حیدرآباد دکن میں ہونے والے اس میچ میں کولکتہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سمتھ نے 20 میکلم نے 22 اور سریش رائنا نے 28 رنز بنائے ، جب کہ دھونی 35 اوربراوو 28 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ چاولہ کو دو وکٹ ملے۔ کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس کے چار کھلاڑی بسلہ ، گھمبیر ، پانڈے اور یوسف پٹھان مجموعی سکور 21 پر آوٹ ہو چکے تھے ، اور 51 کے ٹوٹل پر جب یادیو بھی پیویلین لوٹ گئے تو فتح کے امکانات مزید کم ہو گئے تھے۔ اس موقع پر رسل نے 58 اور ڈوشیٹے نے 51 رنز ناٹ آوٹ اننگز کھیل کر ہاری ہوئی بازی جتوا دی۔ چنائی کی جانب سے نہرا نے چار وکٹ لئے۔ رسل کو مین آف دی میچ کا اعزاز ملا۔ –

تبصرے بند ہیں.