سیلاب کے بعد سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ –

مختلف اضلاع میں تباہی کے باعث سبزیوں اور پھلوں کی ترسیل بری طرح متاثر ہوئی 

لاہور ) سیلاب نے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو بھی پر لگا دئیے ہیں ۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب کے باعث آنے والی تباہی کے باعث لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے اِن کے نرخوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔ آلو کی قیمت دس روپے کے اضافے کے ساتھ اسی روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ ٹماٹر نوے سے سو روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے ۔ لہسن اور ادرک کے نرخوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اِس صورت حال کے باعث آم اور انگور کے نرخوں میں بھی دس سے پندرہ روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.