جنوبی افریقی بلے باز جے پی ڈومنی چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی سے با

نئی دہلی ()جنوبی افریقی بیٹسمین جے پی ڈومنی چیمپئنز لیگ ٹی 20 سے باہر ہوگئے ، مائیکل کلارک کی طرح ڈومنی بھی تین ملکی سیریز میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔ 

چیمپئنز لیگ ٹی 20 کرکٹ کا میلہ بھارت میں جاری ہے ، اعصاب شکن مقابلوں میں جے پی ڈومنی اپنی ٹیم کیپ کوبرا کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ ڈومنی بھی زمبابوے میں کھیلی گئی تین ملکی سیریز کے دوران انجری کا شکار ہوئے جہاں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک بھی اَن فِٹ ہوئے تھے ۔ ڈومنی کی ٹیم چیمپئنز لیگ ٹی 20 میں انیس ستمبر کو اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ –

تبصرے بند ہیں.