چیمپئنز ٹرافی : پہلے کوالیفائنگ میچ میں نیوزی لینڈ کی سری لنکا پر فتح

بھارت میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے کوالی فائنگ راونڈ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ناردرن ڈسٹرکٹس نے سری لنکا کی ٹیم ساودرن ایکسپریس کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ 

رائے پور (نیٹ نیوز) میچ صبح کی تیز بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا ، جسے دس دس اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی چیمپئن ٹیم ناردرن ڈسٹرکٹس نے ٹاس جیت کر سری لنکا کی چیمپئن ٹیم ساودرن ایکسپریس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ مقررہ دس اوورز میں لنکن ٹیم نے پانچ وکٹوں پرصرف 92 رنز بنائے۔ پریرا 37 اور گونا تلکا 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ نے دو اور ساودی اور سٹائرس نے ایک ایک وکٹ لی۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دسویں اوور میں تین وکٹوں پر 96 رنز بنا کر ہدف حاصل کر لیا۔ معروف نے دو وکٹ حاصل کئے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ولیمسن نے شاندار 52 رنز بنائے ، اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ –

تبصرے بند ہیں.