بنگلہ دیش کے خلاف ویسٹ انڈیز کے تین وکٹوں پر 246 رنز

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک تین وکٹوں پر 246 رنز بنا لئے تھے۔ براوو 44 اورچندر پال 34 رنز پرکھیل رہے ہیں۔ 

سینٹ لوسیا (نیٹ نیوز) سینٹ لوسیا میں کھیلے جا رہے اس ٹیسٹ میچ میں ٹاس بنگلہ دیش نے جیتا ، اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے صرف ایڈورڈ سولہ کے معمولی سکور پر آوٹ ہو ئے تھے ، جب کہ افتتاحی بلے بازوں بریتھ ویٹ اور پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے جانسن نے بالترتیب 63 اور 66 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شفیع الاسلام ، تاج الاسلام اور محمود اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پہلا ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز نے جیت رکھا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.