چیمپئنز ٹرافی : لاہور لائنز نے ممبئی انڈینز کو چھ وکٹوں سے ہرا دی

بھارت میں ہو رہی چیمپئنز لیگ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں لاہور لائنز نے دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور لائنز آج نیوزی لینڈ کی ناردرن ڈسٹرکٹ کا سامنا کرے گی۔ 

رائے پور () رائے پور میں ہونے والے میچ میں لاہور لائنز نے 136 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں چار وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ وکٹ کیپر بلے باز عمر اکمل 18 گیندوں پر 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، انہوں نے دو چھکے اور چار چوکے لگائے۔ آصف رضا 14 ، ناصر جمشید 26 ، احمد شہزاد 34 اور کپتان محمد حفیظ نے 18 رنز بنائے۔ اس سے پہلے ممبئی انڈینز نے 7 وکٹوں پر 135 رنز بنائے۔ تارے 37 ، مائیک ہسی 28 اور ہربھجن سنگھ 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اعزاز چیمہ اور وہاب ریاض نے 2 ، 2 جبکہ عمران علی اور آصف رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ عمر اکمل کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ –

تبصرے بند ہیں.