چیمپئنز ٹرافی؛ زخمی پاکستانی شاہین کل روایتی حریف بھارت سے ٹکرائیں گے

برمنگھم: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی 2 میچ ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم کل اپنا آخری میچ کھیلنے کے لیے روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔ برمنگھم میں کھیلا جانےوالا میچ پاکستان وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہو گا، چیمپئنز ٹرافی کے آخری ایونٹ میں پاکستانی شاہین قوم کی امیدوں پر کسی صورت پورا نہیں اترے اور ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے خلاف ابتدائی دونوں میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے، ٹائٹل جیتنے کی امید میں مصباح الیون زیرو اور دھونی الیون ہیرو بن گئی تاہم پاکستانی کرکٹ شائقین کو امید ہے کہ قومی ٹیم روایتی حریف کو شکست دے کر ان کے زخموں پر کسی حد تک مرہم رکھے گی۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ گزشتہ سال دسمبر میں آمنے سامنے آئی تھیں جب پاکستان ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا، دورے کےدوران پہلے ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم نے بھارت کو بنگلور میں 5 وکٹوں سے ہرایا تاہم بھارتی ٹیم دوسرا ٹی ٹوئنٹی احمد آباد میں بمشکل 11 رنز سے جیت سکی جب کہ ایک دوزہ میچز کی سیریز میں پاکستان نے بھارت کو اسی کی سرزمین پر 1-2 سے شکست دی تھی۔

تبصرے بند ہیں.