چیمپئنز لیگ : کنگز الیون پنجاب نے ہوبارٹ ہری کینز کو ہرا دیا

کنگز االیون پنجاب نے ٹاس جیت کو فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، شعیب ملک کی ٹیم ہوبارٹ نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں پر 144رنز بنائے ، جواب میں انہوں نے ہدف 18 ویں اوور میں پانچ وکٹوں پر 146 رنز بنا کر پورا کر لیا۔

موہالی +نیٹ نیوز) موہالی میں ہونے والے چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی کے دوسرے میچ میں ہوبارٹ کی جانب سے کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ ڈنک 26 بلیزرڈ 27 برٹ اور ویلز 28,28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شعیب ملک بھی صرف 14رنز بنا سکے۔ پریرا نے دو آوانا، پٹیل اور کرنویر سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کنگز الیون پنجاب کی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا۔ سہواگ صفر ، وہرا اٹھارہ ، ساہا گیارہ اور ملر صفرپر پیویلین لوٹ گئے۔ چار وکٹیں صرف 51 پر گر گئی تھیں۔ اس موقع پر میکسویل نے 43 ، بیلے نے 34 اور پریرا نے 35 رنز بنا کر ٹیم کی نیا پار لگائی۔ بیلے اور پریرا دونوں ناٹ آوٹ رہے۔ ہوبارٹ کی جانب سے بولینجر نے دو ، جب کہ ہلفنہاس ، لافلین اور گلبیز نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ پریرا کو آل راونڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا اعزاز ملا۔ –

تبصرے بند ہیں.