لاہور لائنز نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کے دل بھی موہ لئے

ٹیم میں موجود کھلاڑی بار بار بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی سے نالاں نظر آتے ہیں :رپورٹ

لاہور ) چیمپئنز کرکٹ لیگ میں لاہور لائنز نے اپنی کارکرگی سے شائقین کے ساتھ ساتھ بورڈ اور کھلاڑیوں کو بھی متاثر کیا ہے ۔ مداحوں کی خواہش ہے کہ سٹار کھلاڑیوں سے سجی ڈومسیٹک کی چیمپئن ٹیم اب دیگر ٹیموں کو بھی اپنا زور بازو دکھائے ۔ ماضی میں بھارتی چمپئینز کرکٹ لیگ میں سیالکوٹ سٹالینز اور فیصل آباد وولفز بھی ان ایکشن ہوچکی ہیں لیکن اس مرتبہ لاہور لائنز واحد ٹیم ہے جس نے چیمپئنز لیگ کے مین مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے ۔ چیف سلیکٹر معین خان خوش ہیں کہ اب انہیں بہتر متبادل کھلاڑی مل سکتے ہیں ۔ قومی کرکٹرز خاص کر لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اپنی ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہیں لیکن ان کے مطابق ٹیم میں ابھی تھوڑی سی خامیاں ہیں جو انہیں مین رائونڈ میں مہنگی پڑ سکتی ہیں خاص کر بیٹنگ آرڈر کی بار بار تبدیلی بلے بازوں کے لئے سود مند نہیں ہے ۔ لاہور لائنز کا پہلا میچ اب اکیس ستمبر کو کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ہے جو چنائی سپر کنگ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف پہلا میچ جیت چکی ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.