چیمپئنز لیگ : محمد حفیظ کا ساتھیوں کو جم کر کھیلنے کا مشو

لاہور لائنز کی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے اپنے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ چیمپیئنز لیگ میں اب ان کا مقابلہ ان ٹیموں سے ہے جن کا تجربہ ان سے زیادہ ہے لیکن وہ خود کو کم تر نہ سمجھیں اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں۔

حیدرآباد (ویب ڈیسک) لاہور لائنز نے چیمپیئنز لیگ کے کوالیفائنگ راونڈ میں ممبئی انڈینز اور سدرن ایکسپریس کو شکست دے کر فائنل راونڈ میں جگہ بنائی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی کوئی ٹیم چیمپیئنز لیگ کے فائنل راونڈ میں کھیلے گی۔ اس مرحلے میں اس کا مقابلہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز ، چنئی سپرکنگز ، ڈولفنز اور پرتھ سکارچرز سے ہے۔ وہ اپنا پہلا میچ 21 ستمبر کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلے گی۔ محمد حفیظ نے حیدرآباد دکن سے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے کہا کہ لاہور لائنز کی کوشش ہوگی کہ کوالیفائنگ راونڈ میں اس نے جو اچھی کرکٹ کھیلی ہے اسے آنے والے میچوں میں بھی برقرار رکھا جائے۔ محمد حفیظ کے مطابق کھلاڑی پرجوش ہیں اور اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نام سے تمام ٹیمیں بڑی لگتی ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور چنئی سپر کنگز کا تجربہ لاہور لائنز سے کہیں زیادہ ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی میں جس دن آپ اچھا کھیلیں تو آپ کا ٹیلنٹ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے۔ لاہور لائنز میں ٹیلنٹ موجود ہے چند پروفیشنل چیزوں پر مزید توجہ دے رہے ہیں کیونکہ ٹیم کے آٹھ نو کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلی بار اس طرح کا کوئی بڑا ایونٹ کھیل رہے ہیں۔ وہ جتنا زیادہ کھیلیں گے اتنا ہی زیادہ سیکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں چونکہ ان کا پہلا میچ ایک بڑی ٹیم ممبئی انڈینز سے تھا لہٰذا پہلے میچ میں شائقین کی ہمدردیاں ممبئی کی ٹیم کے ساتھ تھیں لیکن اسے ہرانے کے بعد شائقین نے لاہور لائنز کی طرف توجہ دینی شروع کر دی۔ مجھے امید ہے کہ لاہور لائنز آئندہ میچز میں جتنا اچھا کھیلے گی کراو ¿ڈ کی اتنی ہی زیادہ سپورٹ ان کی ٹیم کو ملے گی لیکن وہ یہ بات ضرور کہنا چاہتے ہیں کہ لاہور لائنز بہت ہی محدود وسائل کے ساتھ بھارت آئی ہے اور اس نے ابھی تک جو ٹیلنٹ دکھایا ہے وہ کسی بھی بڑی ٹیم سے کم نہیں ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.