چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کو ختم کرنے کا اعلان

ٹورنامنٹ ختم کرنے کی وجہ شائقین کی عدم دلچسپی ہے ، ایونٹ کا آغاز 2009 میں کیا گیا تھا

ممبئی ( ) چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔ چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی ایونٹ کو ختم کرنے کا اعلان بھارت ، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈز نے کیا ۔ بورڈز کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کو ختم کرنے کی وجہ شائقین کی عدم دلچسپی ہے ۔ ایونٹ کا آغاز 2009 میں کیا گیا تھا اور چیمپئن شپ کی انعامی رقم 6 ملین ڈالرز تھی ۔ چیمپئنز لیگ رواں سال ستمبر اکتوبر میں شیڈول تھی ۔ آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کے باعث دو سال کی پابندی کا سامنا کرنے والی چنائی سپر کنگز کی ٹیم ٹورنامنٹ کی موجودہ چیمپئن ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.