سری لنکا نے پاکستان کیخلاف دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کر د

پالیکیلے (ویب ڈیسک)دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ پریرا ، دلشان اور چندیمل نے ذمہ دارانہ اننگ کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔چندیمل نے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی.

 سری لنکن ٹیم نے 288 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپننگ بلے بازوں پریرا اور دلشان نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اچھا آغاز فراہم کیا ۔ پریرا نے 25 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جس میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ پریرا محمد عرفان کی گیند پر یاس شاہ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔
دلشان نے 63 گیندوں پر 47 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 3 چوکے شامل تھے۔ دلشان راحت علی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
تھرنگا نے 36 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 28 سکور کیے جس میں 3 چوکے شامل تھے وہ راحت علی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
سری لنکن کپتان انجلیو میتھیوز صرف 8 سکور کر کے رن آئوٹ ہو گئے۔ تھریمانے 4 سکور پر راحت علی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے۔سری ودرانا نے 26 اور پاتھیرانا نے 33 رنز کی اننگ کھیلی۔
پاکستانی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں‌ سری لنکا کو فتح‌ کے لیے 288 رنز کا ہدف دیا ہے ,اظہر علی 79 رنز بنا کر نمایاں‌ رہے . پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز اور کپتان اظہر علی 79 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ان کی اننگ میں چھ چوکے شامل تھے ۔
احمد شہزاد 43 گیندوں پر 30 رنز بنا سکے اور پاتھیرانا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ محمد حفیظ 15 گیندوں پر 9 رنز بنا سکے۔ بابر اعظم 19 گیندوں پر 12 رنز بنا سکے اور سری ودرانا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
شعیب ملک نے دھواں دار اننگ کھیلتے ہوئے 51 گیندوں پر 51 رنز کی اننگ کھیلی ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔
مڈل آرڈر بلے باز محمد رضوان نے ٹیم کو مشکلات سے نکالتے ہوئے جارحانہ اننگز کھیل کر باون رنز بنائے۔ ان کی اننگ میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا انھوں نے 38 گیندوں پر 52 رنز سکور کیے۔ محمد رضوان پرادیپ کی گیند پر ایل بی ڈبیلو آئوٹ ہوئے۔
محمد رضوان کے آئوٹ ہونے کے بعد انور علی نے بلا سنبھالا اور ٹیم کے لیے 20 گیندوں 29 رنز کی شاندار اننگ کھلی ، ان کی اننگ میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
سری لنکا کی جانب سے مالینگا اور پاتھیرانا نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، میتھیوز ، پرادیپ ، دلشان اور سری ودرانا نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

تبصرے بند ہیں.