پی سی بی عید کے بعد سپیڈ سٹار پروگرام متعارف کرا رہا ہے –

شاور میں منتخب ہونے والے کھلاڑی دو ہفتے لیجنڈری فاسٹ بائولر وسیم اکرم کی رہنمائی میں تربیت کریں گے

لاہور () اگر آپ میں دم ہے اور فاسٹ باؤلنگ کی دنیا میں نام کمانا چاہتے ہیں تو تیار ہوجائیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ عید کے بعد لا رہا ہے سپر سپیڈ سٹار پروگرام ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہچان اس کے فاسٹ باؤلرز ہمیشہ رہے ہیں اور ان کا جادو بیٹسمینوں کے سر چڑھ کر بولتا ہے ۔ کرکٹ بورڈ حکام نے لاہور میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان کی کرکٹ کے نئے ستارے ڈھونڈنے کے لئے 23 جولائی سے پی سی بی پشاور سے نئے سپر سپیڈ سٹار پروگرام کو شروع کر رہا ہے جہاں رفتار کے بادشاہ کی تلاش شروع ہو گی ۔ سپر سپیڈ سٹار کی تلاش 27 جولائی کومیرپور۔29 کو ملتان ۔30 کو سکھر اور کوئٹہ میں ہوگی اور فائنل راؤنڈ میں پہنچنے والے دو ہفتے لیجنڈری وسیم اکرم کی رہنمائی میں گزاریں گے ۔ سپر سپیڈ سٹار پروگرام میں پی سی بی کو الیکٹرانک مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی کا اشتراک بھی حاصل ہے اور سب سے زیادہ سپیڈ اور ٹیلنٹ والا فاسٹ باؤلر تین لاکھ روپے کا نقد انعام بھی جیتے گا

 

تبصرے بند ہیں.