حکومتی قرض گیری کی یومیہ اوسط تین ارب سڑسٹھ کروڑ رہی

29 اگست سے 5 ستمبر تک حکومت نے بینکنگ سیکٹر سے ایک سو پانچ ارب کا قرضہ لیا

اسلام آباد ( ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال میں حکومتی قرض گیری کی یومیہ اوسط تین ارب سڑسٹھ کروڑ روپے رہی ۔ مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق انتیس اگست سے پانچ ستمبر کے دوران حکومت نے بینکنگ سیکٹر سے ایک سو پانچ ارب روپے قرض لیا ۔ اس طرح مالی سال کے دوران بینکنگ سیکٹر سے حاصل کئے گئے قرضوں کا حجم دو سو چھیالیس ارب روپے سے تجاوز کر گیا ۔ مالی سال کے دوران حاصل کئے گئے قرضوں میں ایک سو پچاسی ارب مرکزی بینک سے جبکہ ساٹھ ارب روپے شیڈول بینکوں سے حاصل کئے گئے ہیں ۔ دوسری جانب نجی شعبے کی قرض گیری رواں مالی سال کے دوران انہتر ارب روپے کم ہوئی ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.