چیمپئنزلیگ کوالیفائنگ:لاہور لائنز آج سدرن ایکسپریس ، ممبئی انڈینزنائٹس کے مدمقابل

چیمپئنز لیگ ٹی 20 کوالیفائنگ راؤنڈ میں آج بھی دو میچز کھیلیں جائیں گے، لاہور لائنز ٹیم اپنے تیسرے میچ میں آج سدرن ایکسپریس جبکہ ممبئی انڈینز ناردرن نائٹس کے خلاف کھیلے گی۔ 

قومی ٹی 20 چیمپئن ٹیم کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اپنا تیسرا اور آخری میچ سری لنکا کی سدرن ایکسپریس کے خلاف کھیلے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا ۔ فائنل راؤنڈ میں رسائی کے لیے لاہور لائنز کو حریف ٹیم کے خلاف بھاری مارجن سے فتح درکار ہوگی ۔ کم مارجن سے فتح اور ممبئی انڈینز کی ناردرن ڈسٹرکٹ کے خلاف جیت سے لاہور لائنز ایونٹ سے آؤٹ ہو جائے گی۔لاہور لائنز ٹیم نے کوالیفائنگ ایونٹ میں اب تک دو میچز کھیلے ہیں جس میں اسے ممبئی انڈینز کے خلاف کامیابی اور ناردرن کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ ایک میچ میں فتح اور ایک میں شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر لاہور لائنز کی تیسری پوزیشن ہے ، کوالیفائنگ مرحلے سے فائنل راؤنڈ میں ٹاپ ٹو ٹیمیں شرکت کریں گی۔ –

تبصرے بند ہیں.