براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 37 فیصد کمی

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھنے کی توقعات پوری نہ ہو سکی۔ رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں سینتیس فیصد کمی ہوئی۔

اسلام آباد:) جولائی سے اگست 8 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اگست تک براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری صرف آٹھ کروڑ، اکہتر لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے میں تیرہ کروڑ، تراسی لاکھ ڈالر پر موجود تھی۔ رواں مالی سال کے دوران مجموعی بیرونی سرمایہ کاری بیس فیصد کمی سے سترہ کروڑ، چھبیس لاکھ ڈالر رہی۔ ملکی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری 216 فیصد زائد رہی۔

تبصرے بند ہیں.