ویسٹ انڈیز کی بنگلہ دیش پر 427 رنز کی سبقت

دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹوں پر 208 رنز بنا کر بنگلہ دیش کی ٹیم پر 427 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 161 بنا سکی۔ 

سینٹ لوسیا (نیٹ نیوز) اس سے پہلے بنگلہ دیش کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے سکور 380 رنز کے جواب میں سات وکٹوں پر 104 رنز سے نا مکمل اننگز کاآغاز کیا اور پوری ٹیم 161 پر آوٹ ہو گئی۔ محمود اللہ 53 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روچ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں بریتھ ویٹ 45 اور جانسن 41 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس وقت چندر پال 63 اور بلیک وڈ 43 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.