پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کی جانیں بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ چیئر لفٹ میں موجود بچوں اور اساتذہ کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر بھیج دئیے جائیں۔بلاول بھٹو نے چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی ہے۔اس سے قبل نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے خستہ حال اور حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی چیئر لفٹس کو فوری بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔نگران وزیرِاعظم نے بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئر لفٹ میں پھنسے 8 افراد کو فوری ریسکیو کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.