چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مائنس ون کی خبروں کی تردید کی ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین جو ہیں وہی رہیں گے اور انٹرا پارٹی الیکشن میں پی ٹی آئی کے موجودہ چیئرمین امیدوار ہوں گے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ شیر افضل مروت یا علی ظفر نے جو کہا ان کو شاید غلط فہمی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک ڈیڑھ گھنٹہ بات ہوئی، انہوں نے دوٹوک بات کی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھے پارٹی میں شامل ہونے کی باقاعدہ دعوت دی ہے ، انہیں کہا ہے کہ مشاورت کے بعد فیصلہ کرونگا۔ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل و پارٹی کے سینئر نائب صدر شیرافضل مروت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔
تبصرے بند ہیں.