مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) توشہ خانہ کیس میں سزا سے بچنے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بار بھی پیش ہونے کی زحمت نہیں کی، عدالت نے آج استفسار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عدالت پیش کیوں نہیں ہو رہے، اس کیس میں فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو رقوم حاصل کی گئیں ان کی منی ٹریل کوئی نہیں ہے، چوری کی ہے جواب تو دینا ہوگا، ہمیں کہتے تھے رسیدیں دکھاؤ، تلاشی دو، اپنی باری آئی ہے تو سر پر بالٹی ہے، ٹانگین تھر تھر کانپ رہی ہیں، آپ کو عدالت میں آ کر توشہ خانہ کی چوری کا جواب دینا ہوگا۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت کہہ رہی ہے 9 مئی کے مظاہرین کو ریلیف دیا جائے، ہندوستان میں بھی کچھ لوگ کہہ رہے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی ہمارا دوست ہے، آج تک کشمیر میں مظالم جاری ہیں، اسرائیل نہتے مسلمانوں پر مظالم ڈھاتا ہے، ہم اسرائیل کے درد کو سمجھتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.