چیئرمین نیب تعیناتی،وزیراعظم سےاپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ کی ملاقات

چیئرمین نیب کے نام پر اتفاق کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان آج پھرملاقات جاری ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود ہیں۔ اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی سے متعلق غور کیا جائے گا۔ واضح رہے اس قبل گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے جسٹس ریٹائرڈ میاں محمد اجمل کا نام پیش کردیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کی ملاقات میں چیئرمین نیب کے نام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے اتفاق نہ کرنے پر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان چیئرمین نیب کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ خورشید شاہ کے مطابق آج صبح وزیراعظم سے ملاقات میں چئیرمین نیب کی تقرری کے لئے مشاورت کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.