اسلام آباد ( نیوزرپورٹر)پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر آننے مارکل نے چیئرمین این ڈی ایم اے افضل خان سے ملاقات کی ہے ،یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان کے کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کو سراہا ہے ۔ملاقات میںسفیر نے یورپی یونین اور یو این او ڈی سی کی جانب سے کورونا وباء کیخلاف حفاظتی سامان حوالے کر دیا،سکیورٹی ورکرزکیلئے 25 ہزار پی پی ایز کٹس دی گئی ،ان کٹس میں میڈیکل پروٹکٹیو سوٹ، دستانے، سینیٹائزر، شوز کور، کیاین95 ماسک اور فیس شیلڈ شامل ہیں ۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے پاکستانی عوام اور حکومت کیطرف سے یورپی یونین اور یو این او ڈی سی کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرے بند ہیں.