چٹاگانگ ٹیسٹ، تیسرے دن کے اختتام پر پروٹیز نے 61 رنز بنا لیے

بنگلا دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کے اختتام پر پروٹیز نے 61 رنز بنا لیے۔

 چٹاگانگ:) ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 248 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ جواب میں میزبان بنگالی ٹائیگرز نے 326 رنز بنائے۔ تمیم اقبال ، محمود اللہ اور لٹن داس نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے۔ جنوبی افریقی ڈیل سٹین اورسمن ہارمر نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دوسری اننگز میں تیسرے دن کے اختتام پر پروٹیز نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 61 رنز بنا لیے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.