ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ، چھ ٹیموں نے میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کر

کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں آئرلینڈ ، سکاٹ لینڈ ، ہانگ کانگ ، نیدرلینڈ ، افغانستان اور عمان کی ٹیمیں شامل

ڈبلن () ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائرز اختتام پذیر ہو گئے ، آئرلینڈ ، سکاٹ لینڈ ، ہانگ کانگ ، نیدرلینڈز ، افغانستان اور عمان کی کرکٹ ٹیموں نے میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائرز میں چودہ ٹیموں نے شرکت کی ۔ ابتدائی مرحلے کے بعد آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ نے میگا ایونٹ کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا ۔ آئرلینڈ نے گروپ اے اور سکاٹ لینڈ نے گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ، پلے آف مرحلے میں ہانگ کانگ ، نیدرلینڈز ، افغانستان اور عمان نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کا ٹکٹ حاصل کیا ۔ کوالیفائرز کے آخری روز افغانستان نے پاپوا نیوگنی کو چھ وکٹوں سے ہرایا ، نوریز منگل نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ففٹی سکور کی ۔ عمان نے نمیبیا کو پانچ وکٹوں سے ٹھکانے لگا کر پہلی مرتبہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں جگہ بنائی ۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے مقابلے گیارہ مارچ دو ہزار سولہ سے بھارت میں منعقد ہونگے جس میں سولہ ممالک شرکت کریں گے ۔

 

تبصرے بند ہیں.