پی سی بی کا انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ رواں برس دونوں ٹیمیں یو اے ای کے نیوٹرل وینیو پر اِن ایکشن ہوں گی۔

لاہور: () پی سی بی میڈیا کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ، 4 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے جس کے لئے مہمان انگلش ٹیم 30 ستمبر کو عرب کے صحراؤں میں پڑاؤ ڈالے گی۔ متحدہ عرب امارات کے نیوٹرل وینیو پر پاک انگلینڈ ٹیمیں تیرہ اکتوبر سے طویل سیریز کا آغاز ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم سے کریں گی۔ دوسرا ٹیسٹ 22 اکتوبر سے دبئی جبکہ آخری ٹیسٹ میچ یکم نومبر سے شارجہ کے تاریخی میدان میں شیڈول ہے۔ پاک انگلینڈ ٹیمیں انہی تینوں سٹیڈیمز میں گیارہ، تیرہ، سترہ اور بیس نومبر کو ون ڈے میچ کھیلیں گی۔ ٹی 20 میچ 26، 27 اور 30 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.