Latest National, International, Sports & Business News

چوہدری نثارنےناگہانی صورتحال سےنمٹنے کیلئےکوئیک رسپانس فورس بنانےکی ہدایت کردی

اسلام آباد : وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی نے مستقبل میں اسلام آباد واقعے جیسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک ہفتے میں کوئیک رسپانس فورس بنانےکی ہدایت کردی۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیرصدارت سیکورٹی کی صورتحال پراہم اجلاس ۔ ایک ہفتے کے اندر کوئیک رسپانس فورس تشکیل دینے کا فیصلہ ۔۔۔۔۔ شہراقتدار کے داخلی و خارجی راستوں کی 24 گھنٹے نگرانی کی ہدایت مساجد ، امام بارگاہوں اور مدارس کی حفاطت کے لئے خصوصی انتطامات کا حکم ۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ کوئیک رسپانس فورس میں ،،، اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے ایسے جوان شامل کئے جائیں ، جو کسی بھی ہنگامی صورتحال پر منٹوں میں قابو پانےکی صلاحیت رکھتے ہوں۔ انہوں نے فوری طور پر 2 جدید ترین سٹن گن خریدنے اور شارپ شوٹرز کی ازسرنو تربیت کا بھی حکم دیا اجلاس میں کیپٹل ٹریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کی منظوری دیدی گئی ۔ چوہدری نثار نے وزارت داخلہ اور پولیس کے اعلٰی حکام کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد کی شاہراہوں اور بازاروں میں پولیس کا مسلح گشت بڑھایا جائے تاکہ عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہو۔

تبصرے بند ہیں.