چوکر پر سات فیصد ٹیکس ، فلور ملز ایسوسی ایشن ہڑتال کرے گی

فلوز ملز ایف بی آر کی جانب سے بطور ایجنٹ ٹیکس وصولی نہیں کرسکتے ، چوکر پر سیلز ٹیکس ڈیری صنعت سے براہ راست لیا جائے :چیئرمین ایسوسی ایشن

اسلام آباد ( ) فلور ملز ایسوسی ایشن کل گندم کے چوکر پر سات فیصد سیلز ٹیکس کے خلاف ہڑتال کرے گی ، وفاقی حکومت نے فلور ملز ایسو سی ایشن سے کوئی رابطہ نہیں کیا ، ایف بی آر چوکر پر سیلز ٹیکس براہ راست وصول کرے ، فلور ملز ایسوسی ایشن کا مطالبہ ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کے چوکر پر سات فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف فلور ملز مالکان نے کل ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین میاں حسن کے مطابق چوکر کے دو بڑے خریدار پولٹری اور ڈیری ہیں ۔ حکومت نے پولٹری کی صنعت کو سیلز ٹیکس سے مستثنیِ قرار دے دیا ہے جبکہ صرف ڈیری کی صنعت پر سیلز ٹیکس ہے ۔ ان دو بڑے خریداروں کے درمیان تمیز کرنا فلور ملز کے لئے ممکن نہیں ہے ، فلور ملز ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس وصولی بطور ایجنٹ نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چوکر پر سیلز ٹیکس ڈیری کی صنعت سے براہ راست وصول کرے ۔

 

تبصرے بند ہیں.