مالی سال کے دوران ایک ارب اڑتیس کروڑ ڈالرز بیرون ملک برآمد

ٹیلی کمیونیکیشن سے 18 کروڑ ، تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے سے 11 کروڑ پچاسی لاکھ ڈالرز بیرون ملک بھجوائے گئے

اسلام آباد () گزشتہ مالی سال کے دوران ایک ارب اڑتیس کروڑ ڈالر منافع کی مد میں دیگر ممالک بھجوا دیا گیا جو ملک میں ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری سے بھی زائد ہے ۔ سب سے زیادہ فنانشل بزنس کے شعبے سے منافع باہر منتقل کیا گیا ۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مئی کے دوران  فنانشل بزنس کے شعبے سے ساڑھے بتیس کروڑ ڈالر کا سرمایہ دیگر ممالک منتقل کیا گیا ، ٹیلی کمیونیکیشن سے اٹھارہ کروڑ تیئس لاکھ ڈالر ، تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے سے گیارہ کروڑ پچاسی لاکھ ڈالر کا منافع دیگر ممالک بھیجا گیا ۔ توانائی کا شعبہ گیارہ کروڑ سینتیس لاکھ ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا ۔

 

تبصرے بند ہیں.