چند دن آرام کے بعد قومی اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کروں گا، عمران خان

لاہور: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وہ چند دن مزید آرام کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور علاج کے لئے بیرون ملک نہیں جائیں گے۔ ڈاکٹروں کی مشاورت سے مزید چند دن آرام کے بعد وہ ایک بار پھر سیاست کے میدان میں فعال کردار ادا کریں گے اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ عمران خان انتخابات سے چند روز قبل لاہور میں جلسہ عام سے خطاب سے قبل حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگئے تھے، ان کے سر اور کمر پر شدید چوٹیں آئیں تھی اور اب وہ تیزی سے رو بصحت ہیں۔

تبصرے بند ہیں.