چمپئنز لیگ ،لاہور لائینز کو دوسرے میچ میں شکست کا سامنا

ناردرن ڈسٹرکٹس کے خلاف میچ میں ٹیم 98 پر ڈھیر ،کوئی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا 

رائے پور ( ) چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ایک فتح کے بعد لاہوری شیر ناردرن ڈسٹرکٹس کے سامنے 98 رنز پر ڈھیر ہو گئے ۔ سعد نسیم کے 58 رنز بھی حفیظ الیون کے کام نہ آئے ۔ رائے پور میں ہونیوالے کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں لاہور لائنز کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی ۔ ناردرن ڈسٹرکٹس کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہوری شیروں کا ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے شکار کیا ۔ سعد نسیم کی ففٹی سینئر پلئیرز کا منہ چڑاتی رہی ، ان کے 58 رنز کے علاوہ کوئی بیٹسمین بھی ڈبل فگر میں نہ جا سکا ، اور پوری ٹیم 98 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ نیوزی لینڈ کی چیمپئن نے 72 رنز کی فتح کے بعد ایونٹ کے مین راؤنڈ تک تقریباً رسائی حاصل کر لی ہے ۔ کپتان ڈینئیل فلن اور بی جے واٹلنگ نے 53 ، 53 رنز سکور کیے ۔ قومی ٹی 20 چیمپئن کا تیسرا اور اہم میچ 16 سمتبر کو شیڈول ہے جس میں فتح کی صورت میں حفیظ الیون ٹورنامنٹ کھیلے گی ، ورنہ وطن واپسی کا ٹکٹ کٹائے گی ۔ گزشتہ روز کے دوسرے میچ میں لینڈل سائمن اور مائیک ہسی نے ممبئی انڈینز کی ہنسی لوٹا دی ۔ انڈینز نے سری لنکا کی سائودرن ایکسپریس کو نو وکٹوں سے زیر کیا ۔ سائمنز 76 اور ہسی 60 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.