ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر پاکستان کا دورہ کریں گ

پیر کو دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے ،متعدد معاہدے طے پانے کا امکان ہے :ذرائع 

اسلام آباد () ملک میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ ملک میں جاری غیر یقینی کی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف حکام نے پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا تھا ، جبکہ سری لنکا اور چین جیسے دوست ممالک کے صدور کے دورے بھی نہ ہوسکے ۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر دو ، روزہ دورے کے لئے سوموار کو پاکستان پہنچیں گے ۔ جس کی تصدیق ایشیائی ترقیاتی بنک حکام نے بھی کردی ہے ۔ دورے کے دوران نیشنل ٹریڈ کوریڈور سمیت کئی معاہدے طے پانے کا امکان ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.