ٹور آف کیلفورنیا ، سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ مارک کیونڈش نے جیت لی

رطانوی کھلاڑی نے شدید بارش کے باوجود 154 کلومیٹرز کا فاصلہ تین گھنٹے اکیاون منٹ میں طے کر کے کامیابی حاصل کی

کیلیفورنیا () برطانیہ کے مارک کیونڈش نے ٹور آف کیلیفورنیا کا پانچواں مرحلہ اپنے نام کر لیا ۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہونے والی سائیکلنگ ریس کے پانچویں مرحلے میں شرکاء کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے ۔ ریس کے دوران ہونے والی بارش بھی سائیکلسٹ کے حوصلوں کو پست نہ کر سکی ۔ برطانوی سائیکلسٹ مارک کیویڈش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کی تیسری ریس جیت لی ۔ پانچویں مرحلے کے فاتح مارک کیوینڈش نے 154 کلومیٹر فاصلے پر مشتمل ہدف کو تین گھنٹے اکاون منٹ اور سینتس سیکنڈز میں پورا کیا ۔ لیٹویا کے ٹومس سکوجنز ایونٹ میں مجموعی برتری کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں –

تبصرے بند ہیں.