پی پی سات ،ووٹوں کی دوبارہ گنتی ،چوہدری نثار کو شکست
لاہور : پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی سات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری نثار علی خان ہار گئے،تحریک انصاف کے محمد صدیق کی کامیابی کا اعلان کردیا گیا ۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد صدیق نے پی پی سات کے چھ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی، جسے منظور کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی تو مسلم لیگ ن کے امیدوارچوہدری نثار علی خان جو ا س نشست سے اڑتالیس ہزار ایک سو نو ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے ہار گئے جبکہ انکے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صدیق خان کی کامیابی کا اعلان کردیا گیا ہے،پی پی سات کی نشست کیساتھ پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی سیٹیں انیس سے بڑھ کر بیس ہو گئی ہیں،تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پی پی سات میں دوبارہ گنتی پر مبنی نتیجے سے ہمارے خدشات کی تصدیق ہوئی ہے،پی پی چھ سمیت تمام متنازعہ حلقوں میں دوبارہ گنتی کرائی جائے۔
تبصرے بند ہیں.