پی ٹی سی ایل اور نیسپاک میں خدمات کی فراہمی کا معاہدہ

کراچی……..پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈنے نیسپاک ہائوسنگ سوسائٹی میں پی ٹی سی ایل انفرا اسٹرکچر اور خدمات کی فراہمی کے لئے نیسپاک کے ساتھ معاہدہ طے کر لیا ہے ۔اس پارٹنر شپ سے نیسپاک ہائوسنگ سوسائٹی کے رہائشی پی ٹی سی ایل کی ا سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیلی کمیونیکیشن سہولتوں بشمول وائس ٹیلیفونی، براڈ بینڈ انٹر نیٹ، اسمارٹ ٹی وی کے ساتھ ساتھEVO وائر لیس براڈ بینڈ انٹر نیٹ سروسز سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ پی ٹی سی ایل اس سوسائٹی کے فیز۔ 1 کو پہلے ہی مذکورہ سہولیات فراہم کررہا ہے، معاہدے پر پی ٹی سی ایل کے سینئر بزنس منیجر فیصل ٹائون، نوشیروان اجمل اور نیسپاک ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر، امجد اے خان نے، ای وی پی سینٹرل زون پی ٹی سی ایل، نعیم شہباز الحق اور ریجنل جنرل منیجر لاہور ٹیلی کام ریجنل سائوتھ، ناصر محمود باجوہ کے ہمراہ دستخط کئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے سینٹرل زون کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ نعیم شہباز الحق نے کہا کہ’’ نیسپاک ہائوسنگ سوسائٹی کے ساتھ معاہدہ ہمارے لیے قابل فخر ہے۔ پی ٹی سی ایل جدید ترین ٹیلی کمیو نیکیشن سروسز اور اعلی مصنوعات کے ذریعے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مستقل کوشاں ہے۔

تبصرے بند ہیں.