فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 2 روپے8پیسےکمی، کے الیکٹرک پراطلاق نہیں

اسلام آباد…….نیپرا نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 2روپے 8پیسے سستی کر دی۔ نیپرا نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کی ۔ نیپرا کو بتایا گیا کہ جنوری میں فی یونٹ بجلی پر فیول لاگت مقررہ ہدف سے 2روپے 8پیسے کم رہی اس لیئے ئی ریلیف صارفین کو منتقل کر دیا جائے۔یہ ریلیف کے الیکٹرک کے صارفین کے سوا ملک بھر کے بجلی صارفین کو ملے گا ۔ یہ ریلیف صارفین کو کب ملے گا اس کیلئے نیپرا باضابطہ نوٹی فکیشن آئندہ چند روز میں کرے گا ۔ نیپرا کو بتایا گیا کہ جنوری میں فیول بحران کے باعث فرنس آئل کی بھی کمی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث بجلی پیداوار میں ڈیزل کا استعمال بڑھانا پڑا ۔نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ جن پاور پلانٹس کے پاس جنوری میں معاہدے کے تحت فرنس آئل کا اسٹاکس نہ تھا ان کی رپورٹ پیش کی جائے۔

تبصرے بند ہیں.