Latest National, International, Sports & Business News

پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی اڈیالہ جیل سے رہا

اسلام آباد کے اسپیشل جج نے گزشتہ روز اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی

اسلام آباد کے اسپیشل جج نے گزشتہ روز اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی اور انہیں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

اعظم سواتی کو اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس کے الزام میں اسلام آباد سے گرفتار  کیا گیا تھا۔

اسلام آباد  کی عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت کے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ بغاوت پراکسانےکی دفعات کے تحت کیس میں مزید انکوائری کی ضرورت ہے، ٹرائل میں شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد ثابت ہوگا کہ پٹیشنر کا ٹوئٹ کرنے کا مقصد اور ارادہ کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.