عمران خان کی نااہلی کیخلاف احتجاج، پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشتگردی کا مقدمہ درج

تحریک انصاف کی مقامی قیادت کے خلاف انسداددہشت گردی کا مقدمہ درج سرکار کی مدعیت میں تھانہ آئی نائن میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں عامر کیانی، قیوم عباسی، فیصل جاوید، راجہ راشد حفیظ کو نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عمر تنویر بٹ، راشد نسیم عباسی اور راجہ ماجد کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے کار کنوں نے پولیس، ایف سی اور انتظامیہ پر پتھراؤ کیا، پتھراؤ سے متعدد پولیس اور ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔

مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے قتل کی نیت سے پولیس اہلکاروں پر گاڑیاں چڑھانے کی کوشش کی، فیض آباد سمیت قریبی علاقوں میں درختوں کو آگ لگائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

تبصرے بند ہیں.