پی ٹی آئی موثر اپوزیشن کاکردارادا کریگی،شاہ محمود قریشی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر آنے والی حکومت نے مسائل حل نہ کیے تو تحریک انصاف موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔لاہور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور صدر زرداری کی ملاقات جمہوریت کیلئے خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام بھی انتخابات کے نتائج سے مطمین نہیں دھرنا دینا تحریک انصاف کا حق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی جاگ رہا ہے اور تحریک انصاف نے وہاں تبدیلی کی لہر پیدا کردی ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن نے پچیس حلقوں میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا تو پر امن احتجاج جاری رہے گا۔اس سے قبل تحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک اور میاں اظہر نے بھی عمران خان سے ملاقات کی۔

تبصرے بند ہیں.