پی سی بی کا سعید اجمل کے بائولنگ ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی کو خط

لاہور()پی سی بی نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی کو ای میل کے ذریعے درخواست کی گئی ہے کہ قومی آف سپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کے بائیو مکینک ٹیسٹ کے لیے تاریخ مقرر کی جائے ۔ سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو قواعد وضوابط پر پورا نہ اترنے کے سبب انھیں پابندی کا سامنا ہے ۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ کے دوران فیلڈ امپائروں نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کے بارے میں آئی سی سی کو رپورٹ دی تھی جس کے بعد ان کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا ۔ رپورٹ کے مطابق ان کی کہنی کا خم 40 ڈگری تھا۔ بورڈ نے سعید اجمل کو ورلڈ کپ کے ممکنہ 30 کھلاڑیوں میں شامل کر رکھا ہے تاہم ابھی اس کا اعلان نہیں ہوا۔ یہ 30 نام آئی سی سی کو بھیجنے کی آخری تاریخ سات دسمبر ہے۔

تبصرے بند ہیں.